اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں پمز لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ
پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے ، ان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، عبدالحمید شاہ نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں جاری رہیں۔