وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی اور نئے کاروبارسے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد، ترسیلات زرمیں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال معاشی شرح نمو تین فیصد کے قریب ہوگی،نوکری اورمہنگائی عام آدمی کے مسائل ہیں،مجموعی مہنگائی 38 فیصد سے6.7 فیصد پر آ گئی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد، ترسیلات زرمیں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں 80 فیصد کمی آئی ہے، زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا،خسارہ کم ہو چکا ہے، کوئی ایک معاشی اشاریہ تو خراب ہوجس پراحتجاج کیاجائے،ملک آگے بڑھ رہا ہے نوکریاں مل رہی ہیں، کچھ سختی کے بعد بہتری ہو رہی ہے،سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان بھی اس وقت روس کے دورے پر ہیں، بلاوجہ سعودی عرب،ملائشیا یا چین نہیں آ رہا، روس کی دلچسپی بلاوجہ نہیں، سی پیک فیزٹوسے کاروبار ہو گا،اب دوبارہ سرمایہ کاری آ رہی ہے،وزیراعظم کے پلان میں روزگار کی فراہمی اورغربت میں کمی شامل ہیں، دوسرا پاکستان پکڑو مارو آگ لگا دو اور چھوڑیں گے نہیں کا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاص وقت احتجاج کیوں کرتے ہیں، ایک پاکستان امن کا ہے دوسرا بربادی ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سمیت تمام اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، الیکشن کے بعدہربندہ کئی سال جواب دہی کرتا رہتا ہے، یہ جو زبان کنٹینر پر بولتے تھے وہی زبان وزیراعظم ہاؤ س میں بولتے رہے۔