قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے ، خاندانی ذرائع

روپوش مراد سعید

تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آنے کے حوالے سے خاندانی ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں مراد سعید کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔

مراد سعید پکڑا گیا تو بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پھانسی کے پھندے پر ہوں گے، فیصل واوڈا

ذرائع نے مزید بتایا کہ مراد سعید کے والد کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر متعلقہ اداروں نے مقدمات کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں، ایف آئی اے اور اس کے متعلقہ زونل آفسز میں مراد سعید کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے مراد سعید پر 8 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مشاورت کے بعد راہداری ضمانت کے لئے متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں