امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین، ہلاکتیں 128 ہو گئیں

America storm

فلوریڈا: امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلین طوفان سے امریکہ کی 6 ریاستوں میں تباہی ہوئی ہے۔ جس میں کئی افراد لاپتہ ہیں۔

طوفان کے باعث کیرولائنا میں سیکڑوں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ جبکہ متاثرین کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں