اسلام آباد: برازیل پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کو 60 لاکھ پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا۔
برازیل کے سفیر مسٹر اولنتھوئیرا نے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے مضبوط تعلقات ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برازیل پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کو 60 لاکھ پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا۔ دونوں ممالک میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کر سکتے ہیں۔