اڈیالہ جیل کے لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتہ تھے۔
محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی ، محمد اکرم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔
افسر کیسے غائب ہو گیا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں ، ریاست کی رٹ کہاں گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ
چند روز قبل ڈی آئی جی پریزن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے ، وہ بھی محمد اکرم کیساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں جب کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا تھا۔