ملک میں چندعناصر گالی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، طلال چودھری

طلال چودھری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں چندعناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں کی جائے گی، اللہ ہی جانتا ہے اقتدار میں کس کے کتنے دن ہیں۔

طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، پی ٹی آئی دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے، چند عناصر ملک اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں۔

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،وزیر اعظم نے اسرائیل اور بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا، انہوں نے عوام کے جذبات کی نمائندگی کی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب پریلغار پریلغار کیوں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، پنجاب میں احتجاج کیلئے مسلح لوگ باہر سے لائے جاتے ہیں، احتجاج کے نام پرفساد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے، شاہد خاقان عباسی

طلال چودھری نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی راہ پرگامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کااعتراف کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں