یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے۔ حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع لائیڈآس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔ اور امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے 21 روزہ جنگ بندی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا، محمود عباس
دوسری جانب بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر شہید ہو گئے۔ جس کی مزاحمتی تنظیم نے بھی تصدیق کر دی۔
اسرائیل کے لبنان پر 4 روز کے حملوں میں 690 سے زائد افراد شہید جبکہ 5 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔