جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر کامران مرتضیٰ مل کر یہ مسودہ تیار کریں گے۔

جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا، ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، معاشرے کے لیے بہتر قانون سازی ہوتی ہے تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں، ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں، ہماری مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، ان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، مولانا فضل الرحمان

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی بات مان لی ہے، مولانا نےحکومت کی آئین پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مؤقف پر قائم ہیں، خوشی سے مولانا فضل الرحمان کے گھر سے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں