صوابی کے تھانہ سٹی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے کے بعد تھانےمیں آگ لگ گئی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو فوری دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 2اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے،ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کرے،زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب ڈی پی اوہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ،گودام میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔دھماکے میں20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
چین کا ترقی کا ماڈل سب کیلئے مثالی ہے ، احسن اقبال
زخمیوں میں پولیس اہلکار اور کچھ قیدی شامل ہیں،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تھانے کی عمارت کو کلیئر کردیا گیا ہے۔