دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر مظاہرین نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔
ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین گرڈ سٹیشن میں داخل ہوئے،مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ سٹیشن کو آف کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 2اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی،گرڈ سٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے،لائن لاسز کی وجہ سےگلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا تی ہے۔