وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے،وزیراعظم سے تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورگیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کر دیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ امجد خان صدر گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے گیسٹ ہاؤسز کو کم سے کم نرخ دیے گئے ہیں۔
راجہ امجد خان نے کہا کہ سیلزٹیکس کے نفاذسے وادی نیلم میں سیاحتی سرگرمیاں محدود ہو جائیں گی،سیاحت کے فروغ کے لئے وادی نیلم کو ٹیکس فری زون قراردیاجائے۔
بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا
مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاکہ 28ستمبر تک وزیر اعظم نیلم کی سیاحت کو ٹیکس فری زون کا نوٹیفکیشن جاری کریں،صدر گیس ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن کے بعد سیاحتی مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
عبدالرشید خان صدر انجمن تاجران نیلم نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے نیلم کی سیاحت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،صدر انجمن تاجران نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی پالیسی سے گریز کریں۔