سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے آئینی ترمیم اتفاق رائے سے منظور ہو،توسیع مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بارے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کریں۔
مولانا فضل الرحمان ہر دوسرے دن پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلا لیتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کیلئے ترمیم کے حق میں نہیں، افتخار چو دھری کیلئے سب نے جدوجہد کی مگر اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔