نگراں وفاقی کابینہ کے مزید دو وزرا کو ذمےداریاں سونپ دی گئیں


اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کے دو نئے وزرا  کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جبکہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی ذمہ داریاں بھی انہیں دی گئی ہیں۔

اسی طرح میاں مصباح الرحمان کو وزارت تجارت، صنعت و پیداوار کا چارج دیا گیا ہے جبکہ انہیں وزارت ٹیکسٹائل کی اضافی ذمہ داریاں بھی ان کے پاس ہوں گی۔

اس سے پہلے صدرمملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں نگراں وفاقی کابینہ کے دونوں نئے  وزرا سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، نگراں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں