ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا بہت بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں جو بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق ایس ڈی جی موومنٹ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے ذریعے غریب اور نادار طلبا کو معیاری تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے دانش اسکول قائم کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں۔ جو بہت بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آ سکتا، خواجہ آصف

پاکستان کو دہشتگردی سے ہونے والے نقصان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد 80 ہزار پاکستانیوں نے دہشت گردی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لیے اقدامات کیے۔


متعلقہ خبریں