پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان

فاسٹ باؤلرز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو ہی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھا جائے گا، قومی ٹیم 2اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی،مہمان انگلینڈ کی ٹیم بھی اسی روز ملتان میں لینڈ کرے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم کا 3اکتوبر کو ریسٹ ڈے رکھا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا 3اکتوبر کو پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں 3سے 4تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے کھیلاجانا ہے، دوسرا ٹیسٹ 15اکتوبر کو ملتان میں ہی ہوگا جبکہ تیسر اور آخری ٹیسٹ 24اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں