وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں 7ہزار354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کرلی۔
معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہو گئی ،وفاقی وزیر خزانہ
کابینہ نے رحیم یار خان اور کچےکے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ، کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا، انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دی گئی ۔
جولائی تا اگست 2024: موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی افرادکیلیے ماہانہ پیکج پلان بھی طلب کر لیا۔