پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منیجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کنکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہو گی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے۔
ندا ڈار کو ہٹا کر ثناء فاطمہ کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا، پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔