چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

مقناطیسی میدان

چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

چینی سائنس دانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ مزاحمتی مقناطیس کا استعمال کرتے ہوئے 42.02 کی مقناطینی فیلڈ کا ٹیسلا کا ریکاڈ توڑ ڈالا جو زمین کے مقنا طیسی میدان سے 8 لاکھ گنا بڑا ہے اس سے 2017 میں امریکہ کا قائم کردہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت ہیفی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل سائنس کی ہائی میگنیٹک فیلڈ لیبارٹری میں حاصل کردہ اس بڑی کامیابی سے توقع کی جا رہی ہے کہ سائنسی دریافتیں اور اطلاق کو وسیع پیمانے پر تکنیکی شعبوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔

2029 میں بڑے شہابی پتھر کے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم اعلی مقناطیسی میدان ایک انتہائی تجرباتی کیفیت ہے جو سائنسی تحقیق میں ایک طاقتور آلہ کی حیثیت کام کررہا ہے۔ اعلیٰ مقناطیسی میدان کی تجرباتی کیفیت میں مادے کی خصوصیات میں ردعمل کیا جا سکتا ہے جو سائنس دانوں کو نئے مظاہر دریافت کرنے اور مادے کے نئے قوانین دریافت کرنے میں سازگار ہوگا۔

اعلی مقناطیسی میدان نئی اطلاقی ٹیکنالوجیز کو بھی جنم دی سکتی ہے جس میں برقی مقناطیسی دھات کاری اور کیمیائی رد عمل کی ترکیب اور خاص کر طبی سائنس میں جوہری مقناطیسی بازگشت ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔


متعلقہ خبریں