پولیو ڈیوٹی کیلئے لکی مروت جانے سے انکار ، بنوں پولیس کے 11 اہلکار فارغ

بنوں پولیس

افسران کا حکم نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈی پی او بنوں ضیاء الدین کے مطابق پولیس اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت بھیجا جانا تھا لیکن اہلکاروں نے افسران کا حکم ماننے سے انکار کیا جس پر انہیں برخاست کر دیا گیا ہے۔

لکی مروت ، پولیس اہلکاروں کا حملوں کیخلاف دھرنا ، انڈس ہائی وے بند

ملازمت سے برخاست کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان،ایف سی ذہین اللہ، فرید اللہ، توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ،  ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ اور انور علی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں