ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کیساتھ مل کر کام کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذرائع نے 12 جاسوسوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔
ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے 3 اسرائیلی جاسوس گرفتار
پاسداران انقلاب کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل ایران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت کئی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ، اسرائیل ایران میں اس طرز کی کارروائیاں مقامی افراد کی مدد سے کرتا ہے۔