محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 29ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔