امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہارنے کی صورت میں وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے تاہم امید ہے کہ میں ڈیموکریٹ امیدوار کے مقابلے میں کامیاب ہو جائوں گا۔
امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے۔