مذہبی جماعت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔
ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں، جن میں سرینا چوک، نادرا ، ایکسپریس اور میریٹ چوک شامل ہیں، ان مقامات پر پولیس نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔
مظاہرین ریڈ زون میں داخل،عوام پرامن رہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس
اس کے علاوہ، جناح ایونیو پر بھی خاردار تاریں لگا کر فضل حق روڈ اور چائنہ چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہےجبکہ ریڈ زون کی سکیورٹی کے حوالے سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔