ژوب میں پولیس موبائل پرحملہ ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید

ژوب

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ژوب کے قریب پولیس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شہید ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 2 اے ٹی ایف اہلکار بھی شہید ہوئے ، شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔


متعلقہ خبریں