ن لیگ بالکل ختم، پیپلز پارٹی 30 سیٹوں کی پارٹی ہے، فواد چودھری

Fawad Ch

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بالکل ختم ہو گئی۔ پیپلز پارٹی 30 سیٹوں کی پارٹی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے میں لیڈر شپ کوئی نہیں تھی اور جلسے میں خیبر پختونخوا کے لوگ نہیں پہنچے تھے۔ حکومت کو جلسوں سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔ حکومت تلخیاں بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی صوبوں تک محدود ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں سیاسی جماعت کا نہیں شخصیات کاووٹ ہے اور آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی پلان بی، سی نہیں ہے۔ پاکستان میں حالات خراب ہیں اور ملک آئسولیشن میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، عطا تارڑ

فواد چودھری نے کہا کہ کسی ملک میں 2 سپریم کورٹ نہیں ہیں۔ آئینی ترمیم کے نام پر آئین اور ادارے کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے جبکہ یہ لوگ آئینی ترمیم کر لیں گے اور وکلا بھی خاموش ہیں۔ آئینی ترمیم میں ملک کے لیے تباہی و بربادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مڈل کلاس کی پارٹی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے لوگ اتنے معصوم نہیں جتنے پی ٹی آئی کے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا سیاسی جھگڑا تھا کوئی زمین کا جھگڑا نہیں تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنا مؤقف تبدیل کیا پی ٹی آئی نے نہیں کیا۔ اور مولانا اس جدوجہد میں شریک ہوئے تو خوش آمدید کہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کو مل کر تحریک شروع کرنی چاہیئے۔ نواز شریف نے اپنی سیاست کو ختم کر دیا ہے۔ اور مسلم لیگ ن بالکل ختم ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی 30 سیٹوں کی پارٹی ہے۔ لوگ ان کو ووٹ نہیں دیتے تو کراچی سے انتقام لے رہے ہیں۔ جبکہ آصف زرداری اور بلاول کراچی میں بغیر سیکیورٹی نہیں نکل سکتے وہ بغیر سیکیورٹی کے نکلیں گے تو لوگ انڈے ماریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں