ہم پی ٹی آئی کو لاہور آنے دے رہے ہیں یہ بہت بڑا احسان ہے، عظمیٰ بخاری


وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ اس سے ملاقات کی جائے، ہم اسے لاہور آنے دے رہے ہیں، یہ بہت بڑا احسان ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی ہیں؟ علی امین گنڈاپور کے واٹس ایپ گروپ پر دکھایا جا رہا ہے کہ کارکن ڈنڈوں اور اسلحے کے ساتھ نکل رہے ہیں، علی امین ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے کر نکل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رات کو تحریکِ فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہو سکتا ہے؟ اس شہر کو دوبارہ بنایا اور سنوارا جا رہا ہے، یہ صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کو پراپیگنڈا کرنے کیلئے فیک پوسٹوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس میں مریضوں کو منتقل کر رہے ہیں، پنجاب کا دیگر صحت کا عملہ عوام کو سہولت دینے میں مصروف ہے، علی امین گنڈاپور کھل کر جلسہ کریں، جلسے میں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچا دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کرینیں لا رہے ہیں، وہ پچھلے 6 ماہ سے صرف جلوس نکال رہے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہو گیا، عمر ایوب کی بھی طبیعت خراب ہے۔


متعلقہ خبریں