پولیس صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرکے لے گئی


لاہورپولیس نے پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے والد کوان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس نے  کریک ڈائون تیز کردیا ہے،وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو انکے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا

دوسری جانب ڈی سی لاہور نے تحریک انصاف کے 5 رہنمائوں کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردئیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی، ملک افضل، فضل خان ، فضل داد خان اور عامر گیلانی کے نظر بندی آرڈر جاری کیے گئے ہیں ۔

17 اشیاءمہنگی ، 15 سستی، 19 کی قیمتوں میں استحکام ،ہفتہ وار رپورٹ جاری

مراسلے کے مطابق پانچوں افراد کو تیس دن کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں