انسٹا گرام نے کم عمر صارفین کیلئے ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا اجرا کر دیا

انسٹا گرام

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام نے کم عمر صارفین کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا اجرا کر دیا ہے۔

یہ اکاؤنٹس 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو ایک نجی اکاؤنٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

مینار پاکستان میں جلسہ کرکے حقیقی ازادی حاصل کرینگے، علی امین گنڈا پور

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اس ضمن میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں منگل سے سائن اپ کرنے والے 18 سال سے کم عمر کے نئے صارفین کو محدود خصوصیات اور والدین کی زیادہ نگرانی کے ساتھ خصوصی ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ دیئے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا میں مصنوعات کے شعبے کی سربراہ نومی گلیٹاس نے کہا ہےبنیادی طور پر نجی اکاؤنٹس ہونے کے علاوہ ٹین اکاؤنٹس صرف ان لوگوں کے پیغامات ہی وصول کر سکتے ہیں، جن کو وہ فالوکرتے ہیں یا جن سے وہ پہلے سے جڑے ہوئے ہیں۔

رجسٹر ار سپریم کورٹ کے مجوزہ آئینی ترامیم درخواست پر 8 اعتراضات عائد

یہ پلیٹ فارم ’’حساس مواد‘‘ تک رسائی بھی محدود کر دے گا، جس میں تشدد اور خوبصورتی کے لیے مصنوعی طریقہ کار اپنانے کو فروغ دینے والی ویڈیوز شامل ہیں۔

اگر کوئی صارف 60 منٹ سے زیادہ آن لائن رہتا ہے تو انسٹاگرام ٹین اکاؤنٹس نوٹیفکیشن بھیجے گا۔ ایک ’’سلیپ موڈ‘‘ رات 10 سے صبح 7بجے کے درمیان نوٹیفکیشنزکو خود بخود خاموش کر دے گا اور اس دوران آنے والے پیغامات کے خود کار طریقے سے جواب دے کر لوگوں کو صارف کے ساتھ دن کے وقت رابطہ کرنے کا کہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت نومبر سے سولر پینل فراہمی کا آغاز

اس اکاؤنٹ کی سیٹنگز تک والدین کو بھی رسائی ہوگی تاکہ یہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ان کے بچے آن لائن کن مشاغل میں مصروف ہیں۔نومی گلیٹاس نے کہا کہ والدین فیملی سینٹر کے ذریعے دیکھ سکیں گے کہ ان کے نوعمر بچوں کو کون پیغام بھیج رہا ہے اور وہ اس بارے میں اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔

اگر کوئی آن لائن دھونس یا ہراسانی کا شکار ہو رہا ہے، تو والدین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان کا نوعمر بچہ یا بچی کس کو فالو کر رہا ہے اور کون ان کے بچوں کو فالو کر رہا ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

ان کے ٹین ایجر نے گزشتہ سات دنوں میں کس کو میسج کیا ہے اور امید ہے کہ اس گفتگو کی روشنی میں وہ اپنے بچوں کو ان مشکل آن لائن حالات میں راستہ ڈھونڈنے میں مدد کریں گے۔

18 سال سے کم عمر کے تمام صارفین کو ٹین اکاؤنٹس خود بخود دیئے جائیں گے۔ 16 اور 17 سال کی عمر کے نوجوان سیٹنگز میں جا کر ان پابندیوں کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ تاہمم پندرہ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو ایسا کرنے کے لیے اپنے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں