سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے ۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ آزاد ارکان کو کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے،پارلیمنٹ کا نافذ کردہ ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک ختم
آزاداراکین جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ،پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھنے کے لیے مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے۔
پارلیمنٹ کی خود مختاری کےلیے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ،سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ وہ آزاد ارکان کو کسی بھی جماعت میں شمولیت کا اختیار دیں۔
حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 7 اگست کو منظور کیا،پارلیمنٹ کا منظور کردہ ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہو چکا ہے۔
ایکٹ کے تحت جس نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا۔