سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے۔
ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے حکومت آئینی ترامیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے تاکہ مہنگائی میں پسے پاکستان کے عوام کو ریلیف مل سکے۔
افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، منیر اکرم
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئینی عدالت کے لیے ترمیم پر حکومت کی نیت کچھ اور ہے۔ وہ فرد واحد کے لیے یہ ترمیم کر رہی ہے اور فرد واحد کے لیے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی اور حکومت ان ترامیم کے بعد ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کر سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی فارمولے کو بھی از سرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس میں اخراجات بالخصوص سود اور دفاع کے اخراجات پر بات ہونی چاہیے۔