افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، منیر اکرم

Munir Akram

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے 9 امریکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیئے

سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظرانداز نہ کرے۔ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں