وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیرتعلیم نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعے ایک ارب روپے کی کرپشن کی۔
پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے،جوخواب میں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر کاآغاز ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان اس ملک میں نہیں، شاہد خاقان عباسی
پنجاب کےاندراچھے اسکولز بھی ہیں جو اچھا کام کررہے ہیں،میں دفتر میں بیٹھ کرفیصلے نہیں کرتی،پہلے فیلڈ میں جاتی ہوں،میں خود لوگوں سے ملتی ہوں ان سے بات کرتی ہوں۔
میں آفس میں جا کر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے پلان ترتیب دیتی ہوں،میں وزیرتعلیم اوران کی پوری ٹیم کو شاباش دینا چاہوں گی،ہم تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً49ہزاراسکول میں سے14ہزار اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے،جھوٹی خبر چلائی گئی کہ اسکول ٹھیکے پر دے دیئے گئےہیں۔
عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ایسا نہیں ہوا کہ اسکول کسی کو اٹھاکر دے دیئے ہیں،اسکولوں میں بچوں کی سہولیات کو بہتر کریں گے،پچھلے5سال سوائے کرپشن کے یہاں کچھ نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کے وزیرتعلیم نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعے ایک ارب روپے کی کرپشن کی،میں نےکہا ہے ان پر نیب کا کیس بنائیں،یہ چھوٹی بات نہیں،بچوں کی تعلیم کا پیسہ جو ان کی تعلیم پر لگنا چاہئے وہ لوگوں کی جیبوں میں جارہا ہے۔
پنجاب میں کچھ اسکولز ایسے ہیں جس میں 200بچے ہیں اور صرف 2ٹیچرز ہیں،کچھ ایسے اسکولز بھی ہیں جہاں 40 ٹیچرز ہیں اوردو بچے ہیں،ایسے اسکول بھی ہیں جہاں بہت سارے بچے ہیں اور کوئی ٹیچر نہیں۔
پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے، فیصل واوڈا کا ٹویٹ
ایسے اسکول بھی ہیں جہاں بہت سارے ٹیچرز ہیں اورکوئی بچہ نہیں،پچھلے4،5سال میں یہاں پر بہت عقلمندوں کی حکومت تھی،پی ٹی آئی دور میں سب پوسٹنگ اورٹرانسفرز پیسے لیکر کی جاتی تھیں۔
میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ٹیچر ٹریننگ کا کوئی تصور نہیں،بچوں کواسکولز میں سبزی دے رہے ہیں کہ یہ بیٹھ کرکاٹو،3مہینوں کے دوران میں نے کوئی چھٹی نہیں کی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
اسکولوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے اچھا میرٹ بنایا گیا،اسکولوں کی مانیٹرنگ ہماری ہوگی،50ہزاراسکولوں میں میری موجودگی نہیں ہوسکتی،ایجوکیشن کوری اسٹرکچر کرناکوئی آسان کام نہیں تھا۔
پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلنے والےاسکولوں کی مسلسل نگرانی ہوگی،نصاب مرتب کرنے کے ساتھ تعلیمی عمل کی نگرانی بھی اہم ہے۔