آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریاکمار یادیو ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے فل سالٹ براجمان ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے جوش انگلس 13 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، راشد لطیف

ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر عقیل جیروم حسین ہیں، تیسرا نمبر افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، شاہین آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی کے بعد نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں، مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔


متعلقہ خبریں