حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع کی نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.24 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ خصوصی بچت اکاؤنٹس پر اوسطاً 12.40 فیصد منافع دیا جائے گا۔
اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 13.20 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کرتے ہوئے 3 ماہ کی مدت کے لیے شرح 11.40 فیصد، 6 ماہ کے لیے 11.66 فیصد اور ایک سال کے لیے 11.77 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ایک سال اور دو سال کی مدت کے سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 11.88 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
مزید برآں ایک سال سے 10 سال تک کی مدت کے تمام ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں میک اپ، پرفیوم، برانڈڈ ملبوسات اور ذاتی نگہداشت کی درآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں کمی کا امکان
ٹیکس کے حوالے سے فائلرز کے لیے نیشنل سیونگز اکاؤنٹس پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سیونگز اکاؤنٹس پر قابلِ اطلاق شرائط کے تحت 2.50 فیصد شرح سے زکوٰۃ کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔
