ہندو انتہا پسند جماعت بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کیلئے سرگرم

ہندو انتہا پسند

ہندو انتہا پسند جماعت بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول کرکٹ میچز منسوخ کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انتہا پسند جماعت نے میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم بند ہونے تک میچز نہیں ہونے چاہئیں۔

واضح رہے بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا ، اس دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔ میچز کے دوران مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں