شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا میں بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 26 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
نائیجیریا ، ٹرک سے تصادم کے بعد آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 48 افراد ہلاک
انہوں نے بتایا کہ بس جشن میلاد النبیؐ کی تقریب میں بچوں کو لے کر جا رہی تھی ، بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بس میں 65 سے زائد بچے سوار تھے۔
کبیرو نادابو نے کہا کہ حادثے میں 15 بچے موقع پر جبکہ 11 اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔