وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات ،ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لٹر سستا

پٹرولیم مصنوعات

عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے ۔

وفاقی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لٹر سستا ہوا، مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فیصد کمی کی  گئی ہے ۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آگیا اور ملکی معیشت ٹیک آف کررہی ہے ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں ، حکومت کی مؤثر اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی مزید کم ہوگی، معیشت کا پہیہ مزید تیز ہوگا، زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

یاد رہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں