پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس )کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان مختار احمد کے مطابق یہ کیس اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران تشخیص ہوا۔ 44 سالہ مریض کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے اور وہ پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کا اعلان کردیا
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹس پر اب تک 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے۔