ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا تھا ، دو دن میں سونا 18900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 78 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس نرخ 4744 ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے ، فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8445 روپے ہوگئی ہے۔
