ڈی جی خان میں ایک نجی اسکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام نے حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اب تک 8 بچوں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے، مزید بچے بھی ملبے تلے موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7E کالعدم قراردے دیا
ریسکیو ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
