پشاور: خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں 2026 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 481 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں اضافے نے طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اور صورتحال کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق حیات نے بتایا کہ ایڈز کے نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 281 ہو گئی ہے۔ جو گزشتہ سال 9 ہزار 800 تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایڈز کے متاثرہ افراد میں 7 ہزار 178 مرد، 2 ہزار 381 خواتین اور 235 خواجہ سرا شامل ہیں۔ جبکہ 15 سال سے کم عمر 487 بچے بھی اس مرض کا شکار ہیں۔ جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لال تربوز کی پہچان کیسے کریں؟ جاننے کا آسان طریقہ
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کو مزید مؤثر بنانا انتہائی ضروری ہے۔
