بھارت کی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیمیں دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے پاکستان نہیں جائیں گی۔
بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں شریک ہو سکیں گی تاہم دوطرفہ مقابلے بدستور ممکن نہیں ہوں گے۔
دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کے لیے نہ بھارتی ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیمیں بھارت کھیلنے کے لیے جائیں گی۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ کن شہروں میں سجے کا میدان؟ شیڈول جاری
یاد رہے کہ 2012 کے بعد سے پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان کوئی سیریز نہیں کھیلی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے انٹرنیشنل مقابلے نیوٹرل مقام پر ہی کھیلے جا رہے ہیں۔
