حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے مختلف اصلاحات زیرِ غور آئیں۔
دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ سروس بحال ہو گئی
وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور موجودہ پالیسیوں کو ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
