ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی۔
قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی
اٹارنی جنرل کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکاسے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے،عدالت نے کہا ہے کہ کیس 18 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔