سعودیہ عرب: پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

Transplant

ریاض: سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (کے ایف ایس ایچ آر سی) نے دنیا میں پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ ایک بہت بڑی طبی پیشرفت ہے۔

روبوٹک طریقے سے دل کی پیوند کاری ایک 16 سالہ مریض میں کامیابی سے کی گئی۔ اس مریض کو ہارٹ فیلیئر کی سنگین شدت کا سامنا تھا اور ڈھائی گھنٹے کے آپریشن میں دل کی پیوندکاری کی گئی۔

روایتی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض کو صحتیاب ہونے پر میں کافی وقت لگتا ہے۔ مگر اس نئے طریقہ کار میں دل کو بدلنے کے لیے سینے کو کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے، درد کم ہوتا ہے جبکہ پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ سعودی سرجن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔

آپریشن کی کامیابی اور مریض کے تحفظ کے لیے طبی ٹیم نے کافی تیاری کی۔ ٹیم نے 3 دنوں کے دوران ورچوئل طریقے سے اس عمل کو 7 بار دہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کا اعلان کردیا

ماہرین کو توقع ہے کہ آپریشن کی کامیابی سے دل کی صحت کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوگی۔ جبکہ اس سے دل کے پیچیدہ آپریشنز کے لیے روبوٹک سرجری کی افادیت بھی ظاہر ہوتی ہے۔ سینے کو کاٹے بغیر روبوٹک تکنیک کے استعمال سے اس آپریشن کی لاگت میں کمی لانے اور مریضوں کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

سعودی ڈاکٹر فارس خلیل نے کہا کہ دنیا کے پہلے روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی کامیابی نہ صرف انقلابی پیشرفت ہے۔ بلکہ یہ سعودی ویژن 2030 کے مطابق ہے جس کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں