حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند، سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

فائل فوٹو


جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند ہے جو سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور اپوزیشن میں ہی رہے گی، حکومت کی حمایت کرنا یا حصہ بننا ہماری مجبوری نہیں۔

ایف بی آر نے تنخواہ داروں کا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں سب جانتے ہیں حکومت کون چلا رہا ہے، حافظ حمداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ خود مختار حیثیت کھوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی جدوجہد ایک خود مختار پارلیمنٹ کے لیے ہے، ہماری جماعت طاقت نہیں عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں