پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، جلد ہی وہ ملک گیر دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کے لیے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ نواز شریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد سندھ، پھر خیبر پختونخوا بھی جائیں گے۔
نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔ لیگی صدر چاروں صوبوں میں موجود پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر بلوچستان میں پارٹی کو از سرنو متحرک کرنے کے لیے تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔ پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے بھی دیے جائیں گے۔
ڈان کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کا سیاسی طور پر فعال ہونا ضروری ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ کرسکیں۔