بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی 11 ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ابھی تک حکومت نے 11 ستمبر کو قائداعظم کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ حکومت کے پاس ایسی چھٹی کا اعلان کرنے کا اختیار ہے لیکن اس سال اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، سپریم کورٹ
2024 کے سرکاری تعطیل کے شیڈول کے مطابق اس دن کو قومی تعطیل کے طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔
اس دن کو عام طور پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور دعاؤں سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے پاکستان کی آزادی میں قائداعظم کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کئے جائینگے۔