گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارجحان رہا

cement

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کےمطابق 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1523 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.54 فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1530 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی

اسی طرح 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1398 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.40 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1523 روپے ، راولپنڈی 1506، گوجرانوالہ 1530، سیالکوٹ 1530، لاہور 1566، فیصل آباد 1540، سرگودھا 1510، ملتان 1457، بہاولپور 1550، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1500 روپے ریکارڈکی گئی ۔

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد1332، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1470 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں